ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو اور الیکٹرونکس اور آئی ٹی کے وزیر مملکت جتن پرساد نے آج نئی دلّی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گورکھپور-عزت نگر ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اترپردیش کی گورکھپور-پیلی بھیت ایکسپریس کو مسافروں کی سہولت کیلئے بریلی ضلع کے عزت نگر اسٹیشن تک توسیع دی گئی ہے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ آج ریلوے خدمات کے افتتاح سے بریلی سے پیلی بھیت اور بعد میں گورکھپور تک کنکٹی ویٹی میں بہتری آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ ریلوے کی ترقی کیلئے اترپردیش کا ریلوے بجٹ تقریباً 18 گنا بڑھایا گیا ہے جو 18 ہزار 458 کروڑ روپئے تک پہنچ گیا ہے۔