ریلوے کے محکمے نے اِس مہینے کی26 تاریخ سے اپنے کرایے ڈھانچے کو معقول بنایا ہے۔ اِس تازہ ڈھانچے کے تحت Ordinary Class میں215 کلو میٹر تک کے سفر کے کرایے میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ 215 کلو میٹر کے بعد کرایے میں اِس کلاس کے تحت ایک پیسہ فی کلو میٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ میل اور ایکسپریس ٹرین میں، غیر AC کلاس کیلئے دو پیسے فی کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔AC کلاس میں ریلوے کے محکمے نے دو پیسے فی کلو میٹر کا اضافہ کیا ہے۔ اُس نے خاص طور پر یہ بھی کہا کہ مضافاتی علاقوں میں ماہانہ سیزن ٹکٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ریلویز نے بتایا کہ امید ہے کہ کرایوں کو معقول بنانے سے اِس سال تقریباً 600 کروڑ روپئے کی اضافی رقم حاصل ہوگی۔محکمے نے یہ بھی بتایا کہ ریل نیٹ ورک اور اِس کے کام کاج میں پچھلی دہائی کے دوران خاطر خواہ توسیع کی گئی ہے۔ اُس نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کا محکمہ اپنی افرادی قوت میں اضافہ کر رہا ہے تاکہ اور زیادہ کام کاج نیز حفاظتی بندوبست میں اضافہ کیا جاسکے۔
Site Admin | December 21, 2025 9:46 PM
ریلوے کے محکمے نے اِس مہینے کی26 تاریخ سے اپنے کرایے ڈھانچے کو معقول بنایا ہے