ریلوے کے محکمے نے اِس مہینے کی 26 تاریخ سے اپنے کرائے کے ڈھانچے کو معقول بنانے کا اعلان کیا ہے۔ نظرِثانی شدہ ڈھانچے کے تحت Ordinary Class میں 215 کلومیٹر تک کے سفر کیلئے کرائے میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
215 کلومیٹر سے زیادہ کے سفر کیلئے Ordinary Class میں کرائے میں ایک پیسے فی کلومیٹر کا اضافہ ہوگا، جبکہ Mail اور ایکسپریس ریل گاڑیوں میں Non-AC کلاس کیلئے دو پیسے فی کلومیٹر کا اضافہ ہوگا۔
AC کلاس میں ریلوے نے کرائے میں دو پیسے فی کلومیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ ریلوے نے کہا ہے کہ کرایوں کو معقول بنائے جانے سے اِس سال تقریباً 600 کروڑ روپے کا اضافی مالیہ حاصل ہونے کی امید ہے۔