بھارتیہ ریلوے نے ایشیا کی سب سے بڑی مال بردار ٹرین رُودرَاستر کی کامیاب آزمائش کرکے ایک نیا سنگِ میل طے کیا ہے۔ یہ آزمائش چندولی میں گنج خواجہ ریلوے اسٹیشن سے، جھارکھنڈ میں گڑھوا تک کی گئی۔ یہ 209 کلومیٹر کا راستہ ہے جو پانچ گھنٹے دس منٹ میں طے ہوا۔ اس آزمائش میں اوسطاً 40 اعشاریہ پانچ صفر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار رہی۔
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اِس آزمائش کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ ڈویژنل ریلوے مینجر اُدے سنگھ مینا نے کہا کہ ساڑھے چار کلومیٹر طویل یہ مال بردار ٹرین اب مشرقی-وسطی ریلوے کے، پنڈت دیل دیال اُپادھیائے ڈویژن سے، دھنباد ڈویژن جائے گی، جہاں سے اِس میں تیزی سے مال اور اشیا لادی جائیں گی۔
اِس طرح ایک کے بعد ایک، پانچ مال بردار ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ اِس پہلی ریل گاڑی میں دو انجن لگائے گئے ہیں۔x