ریلوے کی وزارت نے Round Trip پیکج اسکیم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مسافروں کو واپسی کے سفر پر 20 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔ ریلوے کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اس اسکیم کے تحت رعایت کا اطلاق اُسی صورت میں ہوگا، جب ایک ہی مسافر گروپ کیلئے جانے اور واپسی، دونوں کے ٹکٹ بک کروائے جائیں گے۔ وزارت نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے تحت بک کئے گئے ٹکٹوں پر کرایہ ریفنڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس اسکیم کے تحت بکنگ اس ماہ کی 14 تاریخ سے شروع ہوگی اور ایڈوانس ریزرویشن مدت 13 اکتوبر کیلئے ہوگی۔ ساتھ ہی، واپسی کے ٹکٹ بک کرواتے وقت، 60 دن کی ایڈوانس رزریوشن مدت کا اطلاق نہیں ہوگا۔×
Site Admin | August 9, 2025 3:24 PM
ریلوے کی وزارت نے Round Trip پیکج اسکیم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مسافروں کو واپسی کے سفر پر 20 فیصد کی رعایت دی جائے گی
