ریلوے کی وزارت نے کہا ہے کہ کٹرہ سے سری نگر کے درمیان جموں -سری نگر وندے بھارت ایکسپریس جلد ہی شروع ہو جائے گی۔ اس ٹرین میں آٹھ کوچز ہوں گے اور اس کا سفر محض تین گھنٹے، دس منٹ کا ہوگا۔ وزارت نے کہا کہ نو تشکیل شدہ جموں ڈویژن میں 111 کلو میٹر بانیہال-کٹرہ سیکشن کا حتمی حفاظتی معائنے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے اور اس سال کے آخر سے اس رُوٹ پر ٹرینیں چلنے کی توقع ہے۔ وزارت نے بتایا کہ جموں اسٹیشن کو 8 پلیٹ فارم اور جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے اسے دوبارہ تیار کیا جا رہا ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ جموں -سری نگر وندے بھارت ٹرین کو خاص طور پر برف ہٹانے والی خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔
برف ہٹانے والی ٹرین، مسافر اور مال بردار ٹرینوں سے آگے بڑھتے ہوئے، اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس اسٹریٹجک روٹ پر ٹرینیں پورے سال دن اور رات چلتی رہیں۔ یہ دونوں خطوں کے درمیان ہر موسم میں ریل رابطے کو یقینی بنائے گی۔×