ریلوے کی وزارت نے کہا ہے کہ توجہ پر مرکوز کوششوں، اختراع اور دیسی تکنیک کے استعمال سے بھارتی ریلویز کو عالمی نوعیت کے نیٹ ورک میں تبدیل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ امرت بھارت ٹرینوں کے ذریعے غیرAC میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے ایک آرام دہ سفر کی آسائش کو وسعت دینے کے بعد بھارتی ریلویز AC کلاس میں سفر کرنے والوں کیلئے پہلی وندے بھارت سلیپر جلد ہی شروع کرنے والی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس ماہ کی 26 تاریخ کو بھارتی ریلویز نیٹ ورک میں کُل 164 وندے بھارت ٹرین خدمات چلائی جا رہی ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ اس سال وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کو 42 پروجیکٹس وقف، 13 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا تھا اور 25 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 21 پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔
ادھم پور-سری نگر-بارا مولہ ریل لنک (USBRL) 272 کلومیٹر طویل پروجیکٹ مکمل کر لیا گیا ہے اور اسے2025 میں ملک کیلئے وقف کر دیا گیا۔ یہ 36 بڑی سرنگوں اور 943 سرنگوں پر مشتمل ہے، جو دنیا میں ایک سب سے چیلنجنگ غیر معمولی انجینیئرینگ کا عکاس ہے۔ میزورم میں 51 کلومیٹر Bairabi-Sairang Broad- gauge line کا ستمبر 2025 میں افتتاح کیا گیا تھا اور اسے پہلی بار بھارتی ریلوے کے نقشے میں شامل کیا گیا۔
بھارتی ریلویز یکسر تبدیلی کے بنیادی ڈھانچے کے بہت سے اقدامات کر رہا ہے تاکہ ریلوے نیٹ ورک میں صلاحیت کارکردگی اور پائیداری میں اضافہ کیا جا سکے۔
وزارت نے کہا ہے کہ استعمال کرنے والوں کے لئے آدھار کی تصدیق ایک اہم قدم ہے، جو اس سال شروع کی گئی ہے تاکہ نظام کو زیادہ مضبوط بنایا جا سکے۔ اس نے مزید کہا کہE-Ticketing کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کرنے والے بے ایمان لوگوں کو روکنے اور انکی شناخت کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں پانچ کروڑ 73 لاکھ مشکوک اور غیر سرگرم استعمال کرنے والوں کو غیر فعال یا عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جن کا IRCTC کے ساتھ اندراج ہوا ہے۔×