ریلوے کی وزارت نے کہا ہے کہ اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے صرف وہی لوگ IRCTC کی ویب سائٹ اور ایپ سے آن لائن تتکال ٹکٹ بُک کرا سکیں گے، جنہوں نے آدھار کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو منسلک کرا لیا ہے۔ منصفانہ اور شفاف طریقے سے تتکال ٹکٹ حاصل کرنے اور مسافروں کے مفاد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
شروع کے اہم اوقات کے دوران ایک ساتھ کئی بُکنگ کی روک تھام کی خاطر بھارتی ریلویز کے مجاز Ticketing ایجنٹس کو بُکنگ شروع ہونے کے پہلے 30 منٹ کے دوران پہلے دن کے تتکال ٹکٹ بُک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔×