September 15, 2025 9:53 PM

printer

ریلوے کی وزارت نے اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے IRCTC کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے جنرل ریزرویشن میں ٹکٹوں کی بکنگ کے ابتدائی 15 منٹ کیلئے آدھار تصدیق کو لازمی بنا دیا ہے

ریلوے کی وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ عام ریزرویشن کے شروع ہونے کے پہلے 15 منٹ، اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے ریزروڈ جنرل ٹکٹس کو، صرف آدھار تصدیق شدہ یوزرس،  IRCTC کی ویب سائٹ اور اِس کے ایپ سے بُک کرسکتے ہیں۔ اِس وقت یہ پابندی صرف تتکال بکنگس پر عائد ہے۔ وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ اِس بات کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے کہ ریزرویشن کے نظام کے فوائد عام آدمی کو دستیاب ہوسکیں اور یہ کہ غیر قانونی عناصر اِن کا غلط استعمال نہ کرسکیں۔ البتہ وزارت نے کہا کہ ریلوے کے موجودہ کمپیوٹرائزڈ مسافروں کے ریزرویشن کے کائونٹرس کے ذریعے جنرل ریزرو ٹکٹس کی بُکنگ کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
وزارت نے یہ بھی کہا کہ جنرل ریزرویشن کے شروع ہونے کے دس منٹ کی پابندی کے اوقات میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، جس میں مجاز ریلوے کے ٹکٹ بُک کرنے والے ایجنٹس کو اوپنگ ڈے ریزرو ٹکٹ بُک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔