ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ریلوے کا محکمہ دیوالی اور چھٹھ پوجا کے دوران بہار کیلئے 12 ہزار سے زیادہ خصوصی ریل گاڑیاں چلائے گا۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا ہے کہ دیوالی اور چھٹ پوجا کے موقع پر بہار کے لیے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ جناب ویشنو اور بہار NDA رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ ریاست کے رہنماؤں کے ساتھ عوام کی سفری ضروریات پر ہوئے تبادلہئ خیال کے بعد ریلوے کی وزارت نے نہ صرف نئی ٹرینوں بلکہ دیگر کئی اسکیموں اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں پر کام کیا ہے۔

جناب ویشنو نے مزید کہا کہ عام زمرے کے مسافروں کی سہولت کے لیے 4 نئی امرت بھارت ٹرینیں شروع کی جائیں گی، جو دلّی اور گیا، سہرسہ اور امرتسر، چھپرا اور دلّی اور مظفر پور اور حیدرآباد کو جوڑے گی۔

ریلوے کے وزیر نے مزید بتایا کہ نئی تجرباتی اسکیم کے تحت 13 اکتوبر سے 26 اکتوبر کے درمیان سفر کرنے والے اور 17 نومبر اور 1 دسمبر کے درمیان واپسی کا سفر کرنے والے مسافروں کو کنفرم ٹکٹ ملے گا۔ اِس کے علاوہ اِن مسافروں کو واپسی کے سفر کے کرائے میں 20 فیصد کی رعایت بھی دی جائے گی۔×