ریلوے کا محکمہ انڈیگو پروازوں کے بحران کے سبب مسافروں کی سہولت کیلئے 89 خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے۔

ریلویز کا محکمہ گذشتہ کل سے اگلے تین روز کے دوران مختلف زون میں 89 خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے۔ یہ خصوصی ٹرینیں سردی کے موسم میں وسیع پیمانے پر پروازوں کی منسوخی اور مسافروں کی کثیر تعداد کے پیش نظر چلائی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد آسان سفر کو یقینی بنانا اور ریلوے سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ کے درمیان مناسب کنیکٹی وِٹی فراہم کرنا ہے۔ وسطی ریلوے میں مختلف روٹس پر 14 خصوصی ٹرینوں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں پونے سے بنگلورو، پونے سے دلّی اور ممبئی سے دلّی شامل ہیں۔ مغربی ریلوے میں 7 خصوصی ٹرینوں کا اعلان کیا گیا ہے، جن کے روٹس میں بھیوانی سے ممبئی اور ممبئی سے شکور بستی شامل ہیں۔ اسی طرح جنوبی وسطی ریلوے نے بھی تین خصوصی ٹرینیں چلائی ہیں، جن میں Cherlapalliسے شالیمار، سکندرآباد سے چنئی اِگمور اور حیدرآباد سے ممبئی شامل ہیں۔×