ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

ریلوے کا محکمہ، چھٹھ پوجا کے دوران مسافروں کی کثیر تعداد کے تناظر میں اگلے پانچ دن میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ خصوصی ریل گاڑیاں چلائے گا۔

بھارتی ریلویز کا محکمہ چھٹ پوجا کے موقع پر مسافروں کی کثیر تعداد کے تناظر میں اگلے 5 روز کے دوران یومیہ 300 خصوصی ٹرینوں کی اوسط کے ساتھ ایک ہزار 500 خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔ یہ ٹرینیں باقاعدگی کے ساتھ چلنے والی ٹرینوں کے علاوہ ہوں گی۔ ریلویز کی وزارت نے کہا ہے کہ بھارتی ریلویز اس سال دیوالی سیزن اور آنے والی چھٹ پوجا کے دوران بڑی تعداد میں خصوصی ٹرینیں چلا رہی ہے، تاکہ لوگوں کو سفر میں سہولت فراہم ہو سکے۔ وزارت نے کہا کہ پہلی اکتوبر سے اگلے مہینے کی 30 تاریخ تک 61 دنوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، جبکہ پچھلے سال 7 ہزار 724 خصوصی ٹرینیں چلائی گئی تھیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ پچھلے 21 دن کے دوران 4 ہزار 493 خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔

اس سے دیوالی کے تہوار کے لیے مسافروں کو محفوظ طریقے سے اپنے گھر پہنچنے میں کافی مدد ملی ہے۔ ملک بھر میں ریلویز کے ذریعے مسافروں کے لیے خصوصی انتظامات کا مقصد تہواروں کے دوران بھیڑ سے نمٹنا اور اُنہیں سفر کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔