July 13, 2025 10:04 PM

printer

ریلوے کا محکمہ، مسافروں کی حفاظت میں اضافے کیلئے سبھی ریل ڈبوں اور انجنوں میں CCTV کیمرے نصب کرے گا

ریلوے کے محکمے نے مسافروں کی حفاظت میں اضافے کے مقصد سے سبھی ریل ڈبوں میں CCTV کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو اور ریلوے کے وزیر مملکت رونیت سنگھ بٹّو نے انجنوں اور ڈبوں میں CCTV کیمرے نصب کرنے کے کام میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ڈبوں میں، مسافروں کے آنے جانے کے حصوں میں کیمروں کو نصب کرنے کا مقصد، مسافروں کی حفاظت اور سلامتی کے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ مسافروں کی رازداری کے تحفظ کیلئے CCTV کیمرے دروازوں کے قریب آنے جانے کی عام جگہوں پر لگائے جائیں گے۔ جناب ویشنو نے سبھی 74 ہزار ڈبوں اور 15 ہزار انجنوں میں CCTV کیمرے لگانے کی منظوری دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔