ریلوے نے مسافروں کے کرایے کے ڈھانچے کو معقول بنانے کا اعلان کیا ہے، جو کَل سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کا مقصد مسافروں کیلئے کفایتی اور قابل برداشت کرایے اور ریلوے کے نقل وحمل کی پائیداری کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔ نظر ثانی شدہ کرایے کے ڈھانچہ کے تحت مضافاتی ریل خدمات اور سیزنل ٹکٹ کے کرایوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس میں مضافاتی اور غیر مضافاتی دونوں روٹس شامل ہیں۔ نظر ثانی شدہ کرایے صرف ان ٹکٹوں پر لاگو ہوں گے جو کَل یا اس کے بعد بُک کی جائیں گی۔ غیر AC خدمات کیلئے کرایے کو درجہ وار طریقے سے معقول بنایا گیا ہے جس میں آرڈینری، سکنڈ کلاس، سلیپر کلاس اور فرسٹ کلاس شامل ہیں۔
Site Admin | December 25, 2025 9:51 PM
ریلوے نے مسافر کرایے کے ڈھانچے کو معقول بنایا ہے، جس کا نفاذ کَل سے ہوگا۔ مضافاتی اور ماہانہ سیزن ٹکٹوں کے کرایے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے