ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ریلوے بورڈ نے مدھیہ پردیش میں ریل بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کی کوشش کے تحت کڑھی اور سَگما کے درمیان 165 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے نئے ریل لائن پروجیکٹ کو منظور دی ہے۔

ریلوے بورڈ نے مدھیہ پردیش میں ریل بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کی کوشش کے تحت کڑھی اور سَگما کے درمیان 165 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے نئے ریل لائن پروجیکٹ کو منظور دی ہے۔ مغربی وسطی ریلوے، WCR زون کے تحت آنے والی یہ مجوزہ کورڈ ریل لائن، 5 اعشاریہ تین ایک کلو میٹر طویل ہوگی۔

کڑھی اور سَگما کے درمیان یہ دو طرفہ کورڈ لائن، للت پور- سنگرولی نئی لائن کو موجودہ اٹارسی مانک پور لائن سے جوڑے گی۔

ریلوے بورڈ نے کہا ہے کہ اس کا مقصد لائنوں، فلائی اوورس اور بائی پاس لائنوں کی گنجائش کو بڑھانا ہے۔

ریلوے بورڈ نے مزید کہا کہ کڑھی سے سَگما کورڈ ریل لائن کی تعمیر سے مدھیہ پردیش کے اہم سیاحتی مقامات جیسے ستنا، پَنّا اور کھجوراہو کے درمیان کنکٹیوٹی میں اضافہ ہوگا۔

اس لائن سے مال برداری، صنعتی ترقی، سیاحت اور خطے میں بہتر مسافر کنکٹیوٹی حاصل کرنے میں مدد کی توقع ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں