ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے دیوالی اور چھٹھ کے تہواروں کے دوران مسافروں کی سہولت کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ نئی دلّی میں آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ یہ خصوصی ٹرینیں یکم اکتوبر سے 15 نومبر کے درمیان چلیں گی۔انھوں نے بتایا کہ پچھلے سال دیوالی اور چھٹھ کے دوران تہواروں پر سات ہزار 750 خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں تھیں۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ10 ہزار ٹرینوں کو نوٹیفائی کیا جاچکا ہے اور پوری طرح سے unreserved، 150 ٹرینیں آخری وقت میں اچانک تعیناتی کیلئے پوری طرح سے تیار رکھی گئی ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ریلوے کی 29 ڈویژنز نے ٹرینوں کو چلانے میں وقت کی پابندی کا خیال رکھتے ہوئے 95 فیصد تک کامیابی حاصل کرلی ہے۔ان ڈویژنوں میں مالدا، ناگپور، کوٹہ، رانچی، جے پور، راجکوٹ، بیکانیر اور احمدآباد شامل ہیں۔ جناب ویشنو نے کہا کہ ریلوے کی وزارت سبھی 70 ڈویژنوں میں ٹرینوں کو چلانے میں صد فیصد وقت کی پابندی کا خیال رکھنے کے لئے پوری طرح کوشاں ہے۔
Site Admin | September 23, 2025 9:31 PM
ریلوے آئندہ تہواروں کے دوران 12 ہزار خصوصی ریل گاڑیاں چلائے گا