ریلوے، اطلاعات اور نشریات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا ہے کہ گتی شکتی وشوودیالیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اہم شعبوں میں اپنی تعلیمی توجہ کو مزید پختگی عطا کرے گا۔ اِن شعبوں میں پُل اور سرنگ سے متعلق انجینئرنگ، سمندری سرحد سے متعلق مطالعات، دفاعی سازوسامان اور نقل وحمل کی مربوط منصوبہ بندی شامل ہیں۔وزیر موصوف نے نئی دلّی میں کَل ریل بھون میں گتی شکتی وشوودیالیہ کی یونیورسٹی کوڈ کی دوسری میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اب یونیورسٹی IRMS افسروں کی پروبیشن تربیت کا پروگرام چلائے گی اور صنعتی اداروں کے ساتھ اِس معاملے پر بات چیت کرے گی کہ مزید Chair پروفیسر شپ قائم کرسکے۔
میٹنگ کے دوران BISAG اور GSV نے پی ایم کتی شکتی اسکیموں کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے، جبکہ AMD نے یونیورسٹی کی Incubation سہولت کو مالی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا۔