ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 31, 2024 10:12 AM

printer

ریلویز مہا کمبھ میلہ 2025 کے دوران تین ہزار خصوصی ٹرینیں چلائے گی۔

ریلویز مہا کمبھ میلہ 2025 کے دوران تین ہزار خصوصی ٹرینیں چلائے گی، جن میں 560 ٹرینیں، رنگ ریِل پر چلیں گی۔ مہا کمبھ میلہ اترپردیش کے پریاگ راج میں 13جنوری سے 26 فروری تک منعقد کیا جائے گا۔

شمال وسطی ریلوے کے جنرل منیجر اوپیندر چندر جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پریاگ راج میں 9 ریلوے اسٹیشنوں پر کُل 560 ٹکٹنگ پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔ یہ مقامات ہیں: پریاگ جنکشن، صوبیدار گنج، نینی، پریاگ راج Chheoki، پریاگ راج جنکشن، فافامؤ، پریاگ راج رام باغ، پریاگ راج سنگم اور جُھنسی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اِن کاؤنٹرس سے روزانہ تقریباً دس لاکھ ٹکٹیں تقسیم کی جا سکتی ہیں۔ مہاکمبھ میلے کے پیشِ نظر ریلوے نے 15دن پہلے ریلوے کے ریزرویشن کی سہولت کا آغاز کردیا ہے۔x