ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 21, 2025 10:06 AM | Railway Special Train

printer

ریلویز تہواروں کے دوران مسافروں کی بھیڑ کے پیش نظر مزید 8 ہزار خصوصی ٹرینیں چلائے گی۔

بھارتی ریلوے تہواروں کی وجہ سے مسافروں کی بھیڑ کے مدنظر آنے والے دنوں میں تقریباً 8 ہزار مزید خصوصی ٹرینیں چلائے گی۔ ریلوے نے تہوار کے سیزن میں سفر کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے ایک سے 19 اکتوبر کے درمیان تقریباً چار ہزار خصوصی ٹرینیں کامیابی کے ساتھ چلائی ہیں۔ ریلوے نے ایک سے 19 اکتوبر کے درمیان خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ ایک کروڑ سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کی ہیں۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کل ریلوے بورڈ میں War Room کا دورہ کیا اور تہوار کے سیزن کے دوران مسافروں کی نقل وحمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے 24 گھنٹے کام کرنے کیلئے عملے کی تعریف کی اور دیوالی کے موقع پر ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دیوالی اور چھٹھ پوجا کے دوران کسی روک ٹوک کے بغیر سفر کو یقینی بنانے کیلئے بھارتی ریلوے اس سال 12 ہزار سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلارہی ہے، جس میں پچھلے سال کے سات ہزار 724 ٹرینوں کے مقابلے خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔×