ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر سنجے ملہوترا نے کہا ہے کہ بھارت جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا اور انھوں نے ملک کی ترقی کو بڑھانے کا سہرا، پردھان منتری جن دھن یوجنا کو دیا۔ اُن کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارت کی GDP رواں مالی سال کی اپریل تا جون سہ ماہی میں بڑھ کر 7 اعشاریہ 8 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ اضافہ پانچ سہ مائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔
اِندور کے Rangwasa گاؤں میں سرکاری بینکوں کی مالی شمولیت مہم ”Santripti Shivir“ سے خطاب کرتے ہوئے جناب ملہوترا نے کہا کہ مرکزی حکومت اور RBI نے 11 سال پہلے بینکوں کے ساتھ مل کر جن دھن یوجنا شروع کی تھی، جس سے ملک بھر میں ترقی ہوئی ہے۔x