April 9, 2025 2:59 PM

printer

ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنی پالیسی ریپوریٹ میں ایک چوتھائی فیصد کی کٹوتی کی ہے اور یہ چھ فیصد ہوگئی ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنی پالیسی ریپوریٹ میں ایک چوتھائی فیصد کی کٹوتی کی ہے اور یہ چھ فیصد ہوگئی ہے۔ پچھلے پانچ سال میں یہ لگاتار دوسرا موقع ہے کہ جب ریزرو بینک نے پالیسی ریپوریٹ میں کٹوتی کی ہے۔ اِس سے پہلے اُس نے فروری میں ایسا کیا تھا۔ ریزرو بینک کے گورنر سنجے ملہوترا نے آج ممبئی میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چھ ارکان پر مشتمل کمیٹی نے مالی سال کی پہلی میٹنگ میں مذکورہ شرح کم کرنے کیلئے اتفاق رائے سے منظوری دی۔

اِس کے نتیجے میں Standing Deposit Facility شرح پونے چھ فیصد ہوجائے گی جبکہMarginal Standing Facility شرح اور بینک شرح سوا چھ فیصد رہے گی۔ مالی پالیسی کمیٹی نے 2025-26 میں GDP کی   شرحِ ترقی ساڑھے چھ فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے جبکہ اِس سے پہلے اِس شرح کے چھ اعشاریہ سات فیصد رہنے کی بات کہی گئی تھی۔ اِس کے علاوہ خردہ افراط زر کی شرح سال 2025-26 میں چار فیصد رہنے کی امید ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔