December 5, 2025 10:00 AM | RBI Policy

printer

ریزرو بینک آف انڈیا آج صبح اپنی دو ماہی مالی پالیسی کا اعلان کرے گا۔

ریزرو بینک آف انڈیا آج اپنی دو ماہی مالی پالیسی کا اعلان کرے گا۔ ریزرو بینک کی مالی پالیسی سے متعلق کمیٹی کی 3 روزہ میٹنگ بدھ کے روز ممبئی میں شروع ہوئی۔ ریزرو بینک کے گورنر سنجے ملہوترا آج صبح فیصلے کا اعلان کریں گے۔ کچھ ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ شرح سود ایک چوتھائی فیصد کم کیے جانے کی امید ہے۔

یہ میٹنگ افراطِ زر کی شرح میں گراوٹ اور بڑھتی ہوئی GDP شرح کے پس منظر میں ہو رہی ہے۔x