December 15, 2025 3:21 PM

printer

ریاض میں منعقدہ ثقافتوں کے اقوام متحدہ کے اتحاد یو این اے او سی کے گیارہویں ایڈیشن میں کل بھارت نے  وسودھیو کٹمبکم اور مذہبی ہم آہنگی کے نظریئے کیلئے اپنے عہد کی توثیق کی۔

ریاض میں منعقدہ ثقافتوں کے اقوام متحدہ کے اتحاد UNAOC کے گیارہویں ایڈیشن میں کل بھارت نے  وسودھیو کٹمبکم اور مذہبی ہم آہنگی کے نظریئے کیلئے اپنے عہد کی توثیق کی۔ وزارت خارجہ میں مشرقی ملکوں کے اُمور کے شعبہ کے سکریٹری پی-کمارن نے بھارتی وفد کی قیادت کی اور UNAOC کے گروپ آف فرینڈس کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت کی تہذیبی وراثت، ثقافتی گوناگونیت سبھی مذاہب اور عقیدے کے تئیں احترام اور ’سروادھرما سمبھاؤ‘ پر زور دیا۔ انہوں نے عالمی امن و امان آپسی گفت و شنید اور تعاون کی اہمیت کو بھی  اُجاگر کیا۔

اس فورم کی میزبانی 14 سے 15 دسمبر کے درمیان سعودی عرب کررہا ہے، جس میں اختلافِ رائے کے متعلق اظہار خیال کرنے کیلئے سیاسی رہنماء، مذہبی نمائندے، سوِل سوسائٹی، نوجوان اور میڈیا کے افراد ایک ساتھ جمع ہوئے۔ UNAOC کا یہ فورم دو دہائیوں پر مشتمل ہے۔ اس اجتماع کا مقصد باہمی احترام کی افہام و تفہیم اور دیرپا امن کے عزم کی تجدید کرنا ہے۔×