ریاست مہاراشٹر آج اپنا 66 واں یومِ تاسیس منا رہی ہے۔ وہیں آج مزدوروں کا عالمی دن بھی منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مہاراشٹر ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آنے والے دِنوں میں مہاراشٹر نہ صرف ملک بلکہ دنیا کی ترقی یافتہ ریاست بنے گی۔
وزیراعلیٰ نے سبھی کی کوششوں اور تعاون سے ایک زیادہ ترقی پسند اور خوشحال ریاست کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب پھڑ نویس نے مزید کہا کہ گذشتہ 65 سال میں مہاراشٹر نے صنعت، تعلیم، صحت، زراعت، فنون، کھیل، ادب اور سماجی انصاف جیسے شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے چھترپتی شیواجی مہاراج، مہاتما جیوتی راؤ پُھلے، ساوتری بائی پُھلے، راجرشی چھترپتی شاہو مہاراج اور آئین کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور دیگر عظیم سماجی مصلح کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اِس موقع پر نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ مہاراشٹر کو ترقی کے راستے پر آگے لے جانے کا عزم کریں۔x