October 5, 2025 9:44 PM

printer

ریاستی سرکار نے مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلعے میں کھانسی کا سیرپ پینے سے گیارہ بچوں کی ہلاکت کے سلسلے میں سخت کارروائی کی ہے

ریاستی سرکار نے مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلعے میں کھانسی کا سیرپ پینے سے گیارہ بچوں کی ہلاکت کے سلسلے میں سخت کارروائی کی ہے۔ ڈاکٹر اور دوا ساز کمپنی کے خلاف ایک FIR درج کی گئی ہے، جس کے تحت ڈاکٹر پروین سونی کو کَل رات گرفتار کیا گیا ہے۔دوا ساز، Shreesan Pharmaceuticals of Tamil Nadu کے خلاف FIR درج کئے جانے کے بعد، اب خصوصی تحقیقاتی ٹیم SIT، تمل ناڈو میں اِس کیس کی تفتیش کرے گی۔ اِسی دوران کَل جاری کی گئی ایک رپورٹ سے تصدیق ہوگئی ہے کہ Coldrif سیرپ میں، مضرِ صحت Diethylene Glycol جزو 48 اعشاریہ 6 فیصد کی مقدار سے شامل تھا۔
مہاراشٹر کی خوراک اور دوائوں کی انتظامیہ نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں، Coldrif Syrup کی وجہ سے بچوں کی ہلاکت کی خبریں ملنے کے بعد فوری طور پر چوکسی جاری کی ہے۔ یہ سیرپ جس کا Batch نمبر SR-13 ہے، تمل ناڈو کے کانچی پورم ضلعے میں Sresan Pharma نے مئی2025 میں تیار کیا تھا۔ اِس سیرپ میں مبینہ طور پر Diethylene Glycol پایا گیا ہے جو ایک زیریلا مادّہ ہے۔ اِس سیرپ کے استعمال کی آخری مدت اپریل 2027 ہے۔ FDA نے سبھی لائسنس یافتگان اور لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بیچ نمبر SR-13 والے Coldrif Syrup کی فروخت، تقسیم اور استعمال فوراً روک دیں۔ جن لوگوں کے پاس اِس بیچ کا سیرپ موجود ہے، اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ اِس کی اطلاع بلا تاخیر، دوائوں کے کنٹرول والی مقامی اتھارٹیز کو دیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔