ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 30, 2025 9:55 AM | IMD Odisha

printer

ریاستِ اوڈیشہ کے کئی ضلعوں میں بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے گرم لُو کے حالات ہیں۔

ریاستِ اوڈیشہ کے کئی ضلعوں میں بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے گرم لُو کے حالات ہیں۔ بھارتی محکمہئ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران اوڈیشہ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں ممکنہ اضافے کے مدِنظر عوام کے لیے فوری وارننگ جاری کی ہے۔ ریاست کے جھارسوگڑا، سُبرناپور، بودھ، بالانگیر اور کالا ہانڈی ضلعوں کے لیے Yellow  الرٹ جاری کیا گیا ہے، جہاں پارہ 40 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا ہے۔ عوام سے حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C Prakash Dass

اوڈیشہ بھر میں گرمی کے اِس موسم میں بڑھتے درجہئ حرارت سے متعلق خدشات کے تناظر میں ریاستی حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اوڈیشہ کے چیف سیکریٹری منوج اہوجا نے کَل بھوونیشور کے لوک سیوا بھون میں اہم جائزہ میٹنگ کی۔ اِس دوران سبھی ضلع کلکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ لُو سے نمٹنے کے لیے جاری کردہ احکامات کے موثئر نفاذ کی لگاتار نگرانی کریں۔ چیف سکریٹری نے جھارسُگڑا، سمبل پور، بالانگیر، سونے پور، اور بارگھڑ ضلعوں میں پینے کے پانے کی دستیابی سے متعلق صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اوڈیشہ حکومت لُو سے نمٹنے اور جانی نقصان کو مکمل طور پر ٹالنے کے لیے سبھی اقدامات کر رہی ہے۔ ضلع ہنگامی افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال کے بارے میں ضلع کلکٹروں کو مسلسل آگاہ کرتے رہیں۔

لوگوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور دن میں سخت گرمی کے دوران دھوپ سے بچیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں