آج 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی پرچم کشائی، پریڈ اور ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔
جموں وکشمیر میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں پرچم لہرایا، جو گذشتہ 6 سال میں منتخب رہنما کی قیادت میں اس طرح کی پہلی تقریب تھی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی سکیورٹی فورسز اور مجاہدین آزادی کی عزت افزائی کرتے ہوئے تقریبات کی قیادت کی۔
تمل ناڈو میں وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے چنئی میں Fort St. George میں تقریبات کی صدارت کی۔ اس موقع پر سماجی خدمات اور ترقی کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کے صلے میں ایوارڈس بھی دیئے گئے۔
تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانِک ساہا نے آتم نربھر بھارت کو فروغ دیتے ہوئے اور سکیورٹی اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے اگرتلہ میں تقریبات کی قیادت کی۔
تلنگانہ میں وزیر اعلیٰ Revanth Reddy نے ریاست کو تین ٹریلین ڈالر کی معیشت میں بدلنے کیلئے ’’درخشاں تلنگانہ 2047‘‘ نظریے کا اعلان کیا۔
پدوچیری میں وزیر اعلیٰ این رَنگا سامی نے حکومت کے چار سال کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور کرائکل، یانم اور ماہے میں ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا اور پولیس میڈلس دیئے گئے۔ چنڈی گڑھ میں ایڈمنسٹریٹر گلاب چند کٹاریہ نے قومی پرچم لہرایا۔
ایسے میں جب بھارت اپنا 79 واں یوم آزادی منا رہا ہے، بیرون ملک بھارتی مشنز بھی اِس دن کو پورے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں اور اِس موقع پر مشترکہ اقدار کو اجاگر کر رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر بھارت میں امریکی سفارتخانے نے یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے اور لکھا ہے ’یوم آزاد مبارک ہو‘۔ اُس نے مزید کہا ہے کہ امریکہ اِس موقعے پر بھارت کے ساتھ جشن منا رہا ہے۔ امریکہ عالمی سطح پر امن اور خوشحالی کو آگے بڑھانے میں مشترکہ کامیابیوں کی ستائش کرتا ہے۔ امریکہ کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کے عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ٹوکیو میں بھارتی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ بھارتی سفیر C.B. George نے ٹوکیو میں ترنگا پھہرایا اور قوم سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب کو پڑھ کر سنایا۔ مالدیپ میں بھارتی برادری کے ارکان نے بھی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے ساتھ یومِ آزادی کا جشن منایا۔