January 24, 2026 10:03 AM | CRICKET- T20

printer

رکٹ میں بھارت نے، رائے پور میں دوسرے T20 میں، نیو زیلینڈ کو 7 وکٹ سے ہرا کر، پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے سبقت حاصل کر لی ہے۔

مردوں کے کرکٹ میں: کل رات رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے نیو زیلینڈ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس طرح پانچ میچوں کی سریز میں بھارت نے دو۔صفر سے سبقت حاصل کرلی ہے۔

جیت کیلئے مقررہ 209 رن کے نشانے کو بھارت نے 15 اعشاریہ دو اوورس میں تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان سوریہ کمار یادو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر آؤٹ ہوئے 37 گیندوں میں 82 رن بنائے جبکہ ایشانت کشن نے 32 گیندوں میں 76 رن بنائے۔

اس سے قبل، ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ پر 208 رن بنائے۔ ایشان کشن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس جیت کے ساتھ بھارت نے سریز میں دو صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ پہلے میچ میں بھارت نے 48 رن سے جیت حاصل کی تھی، سیریز کا تیسرا میچ کل گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔x