بھارتیہ ریزرو بینک RBI آج اپنی مالی پالیسی کا اعلان کرے گا۔ RBI کی مالی پالیسی کی کمیٹی MPC کی تین روزہ میٹنگ، اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے اور کلیدی پالیسی شرحیں طے کرنے کے لیے، ممبئی میں پیر کو شروع ہوئی تھی۔
RBI کے گورنر سنجے ملہوترا اِس میٹنگ کے نتائج کا اعلان آج صبح 10 بجے کریں گے۔ مارکٹس، کمپنیاں اور پالیسی ساز، اس اعلان کے بے صبری سے منتظر ہیں، کیونکہ اِس پالیسی کے اثرات قرضے لینے اور دینے کی شرحوں اور مجموعی اقتصادی سرگرمیوں پر پڑتے ہیں۔
پچھلی پالیسی میٹنگ میں، جو اگست میں منعقد ہوئی تھی، MPC نے ریپوریٹ میں، جو ساڑھے پانچ فیصد تھی، کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔×