ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 22, 2025 10:04 AM

printer

رومن کیتھولک چرچ کی تاریخ میں لاطینی امریکہ کے پہلے پوپ، پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد دنیا بھر سے انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

رومن کیتھولک چرچ کی تاریخ میں لاطینی امریکہ کے پہلے پوپ، پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد دنیا بھر سے انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ارجنٹینا کے رہنے والے پوپ کا کل صبح طویل علالت کے بعد 88 سال کی عمر میں ویٹیکن کے Casa Santa Marta میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیاتھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور یوروپی کمیشن، روس، فرانس اور برطانیہ کے عالمی رہنماؤں نے پوپ فرانسس کو ان کی ہمدردی، اِنکساری اور امن وسماجی انصاف کی خاطر اُن کے اخلاص کیلئے اُنھیں یاد کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کے لوگوں کے تئیں پوپ فرانسس کی شفقت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پوپ فرانسس کے انتقال کے ساتھ ہی ویٹیکن میں صدیوں پرانی رسومات کا آغاز ہوگا، جو ایک پوپ کے عہد کے خاتمے اور دوسرے کے عہد کی شروعات ہوگی۔ ان کے انتقال پر ویٹیکن سٹی میں 9 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ویٹیکن پروٹوکول کے مطابق اُن کے انتقال کے بعد چوتھے اور چھٹے دن کے درمیان اُن کی تدفین عمل میں آئے گی۔ ان کے جسد خاکی کو دیدار کیلئے سینٹ پیٹرس Basilica میں رکھا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں