رومانیہ نے ہر سال 30 ہزار ہنرمند بھارتی پیشہ ور افراد کو روزگار فراہم کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔

رومانیہ نے ہر سال 30 ہزار ہنرمند بھارتی پیشہ ور افراد کو روزگار فراہم کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔ رومانیہ نے اپنی اِس خواہش کا اظہار Bucharest میں تجارت اور صنعت کے وزیر مملکت جیتن پرساد اور رومانیہ کے محنت، خاندان، نوجوانوں کے امور اور سماجی یکجہتی کے وزیر Petre-Florin Manole کے درمیان ایک میٹنگ کے دوران کیا۔

دونوں فریقوں نے رومانیہ کی افرادی قوت کی سالانہ ضرورت کو نوٹ کیا، جس کے مطابق اُسے تقریباً ایک لاکھ غیر یورپی یونین وَرکروں کی ضرورت ہوتی ہے۔

 دونوں وزیروں نے بھارت اور رومانیہ کے درمیان ایک مضبوط فعال شراکت داری قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ ہنرمند اور ماہر پیشہ ور افراد کی محفوظ، منظم، باقاعدہ اور ذمہ دارانہ نقل مکانی کو فروغ دیا جا سکے، جو دونوں ممالک کیلئے لیبر مارکیٹ میں باہمی فائدے کا باعث بنے۔ ×