روشنیوں کا تہوار دیوالی جوش و خروش کے ساتھ دنیا بھر میں منایا جارہا ہے۔ کئی ملکوں کے رہنماؤں نے تہوار کے آفاقی موضوع، امید، تجدید، خوشحالی اور تاریکی پر روشنی کی جیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سنگاپور کے رہنماؤں نے امن، خوشحالی اور اجتماعیت کے فروغ میں دیوالی کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ برطانیہ میں وزیرِ اعظم Keir Starmer نے اس موقع پر اپنے بھارت کے حالیہ دورے کو یاد کیا، جہاں انہوں نے ممبئی میں عقیدت اور روابط کی تجدید کی علامت کے طور پر ایک دیا روشن کیا تھا۔
یوکرین کی وزارتِ خارجہ نے اپنے دیوالی کے پیغام میں دنیا بھر کے لوگوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ روشنی ہمیشہ قائم رہے۔ پاکستان میں اعلیٰ رہنماؤں نے، اس تہوار کے باہمی احترام اور شمولیت کے پیغام کا اعتراف کیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دیوالی کا تہوار ہمیں تاریکی پر روشنی کی اور بدی پر اچھائی کی جیت کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تمام شہریوں کیلئے مذہبی آزادی اور یکساں حقوق کے بارے میں پاکستان کے آئینی عزم کا اعادہ کیا۔
ثقافتی اہمیت کے ایک دلچسپ مظاہرے کے طور پر نئی دلّی میں مقیم سفارتی مشنوں نے آج دیوالی کی تقریبات کا انعقاد کیا اور بھارت کے عوام کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔ فن لینڈ، اسرائیل، آسٹریا، برازیل، سوئٹزرلینڈ اور یوروپی یونین کے سفارتخانوں نے جوش وخروش کے ساتھ دیوالی کی تقریب کا اہتمام کیا۔ دنیا بھر میں زبردست جوش وخروش کے ساتھ منایا جانے والا دیوالی کا تہوار، بھارت کے مالامال ثقافتی وِرثے اور اتحاد اور ہم آہنگی کے عالمی پیغام کی عکاسی کرتا ہے۔
Site Admin | October 20, 2025 9:43 PM
روشنیوں کا تہوار دیوالی جوش و خروش کے ساتھ دنیا بھر میں منایا جارہا ہے۔ کئی ملکوں کے رہنماؤں نے تہوار کے آفاقی موضوع، امید، تجدید، خوشحالی اور تاریکی پر روشنی کی جیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے