ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 17, 2025 9:34 PM

printer

روس-یوکرین تنازع پر کَل وہائٹ ہائوس میں صدر وولودیمیر زیلنسکی کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ میٹنگ میں کئی یوروپی رہنما اُن کے ساتھ شامل ہوں گے

کئی یوروپی رہنما کَل وہائٹ ہائوس میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔ فرانس کے صدر ایمانوئیل میخوں، جرمنی کے چانسلر Friedrich Merz، یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen اور فن لینڈ کے صدر Alexander Stubb نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ یہ میٹنگ برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer کے ایک ویڈیو کال کے بعد ہو رہی ہے جنھوں نے روس کے ساتھ امن بات چیت پر پیش قدمی میں امریکہ کے صدر ڈونالڈٹرمپ کی تعریف کی ہے۔ Starmer، میخوں اور Merz، کولیشن آف ولننگ کا حصہ ہیں۔ اِن رہنمائوں کا مقصد یوکرین میں ایک طویل میعاد کا امن اور ساتھ ساتھ یوروپ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے یوروپ اور امریکہ کے درمیان تال میل کو مستحکم کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔