روس کے ساحل کے نزدیک ایک طاقت ور زلزلے کے بعد روس، جاپان اور امریکہ کے ہوائی کے حصے سونامی لہروں سے متاثر ہوئے ہیں۔ آج صبح روس کے Kamchatka جزیرے میں 8 اعشاریہ 8 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا، جس کے بعد بحرالکاہل خطے میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئیں اور مختلف ممالک میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب جانے لگے۔ زلزلے کے کچھ گھنٹوں بعد پہلی لہریں ہوائی پہنچیں، ہوائی کے گورنر Josh Green نے تصدیق کی ہے کہ ان لہروں کا ہوائی پر اثر ہوا ہے اور یہ خطرہ کچھ گھنٹوں تک رہے گا۔ جاپان میں 19 لاکھ سے زیادہ افراد سے ساحلی علاقوں کو خالی کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ امریکہ کے ساحلی گارڈز نے ہوائی کی سبھی بندرگاہوں کو بند کردیا ہے اور مختلف پروازوں کے راستے تبدیل کردیئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیان جاری کرکے امریکی شہریوں سے مقامی سطح پر رہنما خطوط کی پابندی کرنے اور مستعد رہنے کی اپیل کی ہے۔ چین، فلپائن، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ، پیرو اور ایکواڈور کے Galapagos جزائر سمیت دیگر ممالک کو سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یہ جدید تاریخ میں سب سے طاقتور زلزلوں میں سے ایک ہے۔ ایک دوران زلزلے کے پیش نظر اور سونامی کے امکانی خطرے کے سبب سین فرانسسکو میں بھارت کے کونسلر جنرل نے بھارتی شہریوں سے احتیاط برتنے اور متعلقہ الرٹ کی پابندی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Site Admin | July 30, 2025 2:44 PM
روس کے Kamchatka جزیرے کے نزدیک ایک طاقت ور زلزلے کے بعد روس، جاپان اور امریکہ کے ہوائی کے حصے سونامی لہروں سے متاثر ہوئے ہیں۔ بحرالکاہل خطے کیلئے بھی وارننگ جاری کی گئی ہے
