امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی Steve Witkoff نے آج ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پتن سے ملاقات کی۔ جناب ٹرمپ نے اِس ملاقات کو یوکرین میں جنگ ختم کرنے کی کوششوں میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یوکرین معاملے پر روس، امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے کیلئے تیار ہے حالانکہ کچھ تفصیلات پر بات چیت کی ابھی بھی ضرورت ہے۔ لاوروف نے کہا کہ اس جانب پیشرفت جاری ہے لیکن کوئی بھی تفصیل بتانے سے انکار کیا۔ ایک علاحدہ پیشرفت میں روس کے جنرل Yaroslav Moskalik اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ماسکو سے کچھ ہی دوری پر Balashikha کے علاقے میں اُن کی کار کے اندر ایک بم کا دھماکہ ہوا۔Moskalik روس کی مسلح فورسز کے جنرل عملے میں خصوصی کارروائیوں کے محکمے کے نائب سربراہ تھے۔ پچھلے چار مہینوں میں اس طرح کے حملوں میں روس کے دوسرے فوجی افسر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، Kyiv پر روس کی طرف سے کئے گئے حالیہ میزائل حملوں پر غیراطمینانی کا اظہار کیا ہے۔ اِن حملوں میں کم سے کم 12 لوگ ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے۔ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے حملے روکنے کیلئے کہا ہے۔ اگرچہ انھوں نے روس کے خلاف کسی طرح کے فوری اضافی اقدامات کے بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا۔امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ اُن کی انتظامیہ دونوں ملکوں پر خاطر خواہ دبائو ڈال رہی ہے تاکہ جنگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔اِسی دوران ٹرمپ کے خصوصی ایلچی Steve Witkoff آج دیر گئے ماسکو میں صدر پوتن سے ملاقات کریںگے تاکہ کسی حل کی جانب ممکنہ اقدامات پر بات چیت کی جاسکے۔