August 30, 2025 3:29 PM

printer

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے چین کے دورے سے پہلے مغربی ملکوں کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو یکسر مسترد کردیا ہے

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے چین کے دورے سے پہلے مغربی ملکوں کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ وہ وہاں شنگھائی تعاون تنظیم SCO کی چوٹی میٹنگ میں شرکت کیلئے جارہے ہیں۔ انہوں نے چین کی خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس اور چین نے عالمی تجارت میں بھید بھاؤ پر مبنی پابندیوں کی مشترکہ طور پر مخالفت کی ہے۔ صدر پوتن چین کے چار روزہ دورے پر بدھ تک وہاں قیام کریں گے۔ روس کے صدر چین کے شمالی بندر گاہی شہر Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم SCO کی دو روزہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اِس کے بعد جناب پوتن، چین کے صدرXi Jinping سے بات چیت کیلئے پیچنگ جائیں گے اور دوسری جنگِ عظیم کے خاتمے کی یاد میں وہاں ہونے والی ایک فوجی پریڈ دیکھیں گے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔