روس کے صدر ولادیمیر پوتن بھارت-روس 23 ویں سالانہ سربراہ میٹنگ کیلئے دو روزہ سرکاری دورے پر آج نئی دلّی پہنچ رہے ہیں۔ دو روزہ دورے کے دوران صدر پوتن وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ تجارت، معیشت، حفظان صحت، تعلیم، ثقافت اور میڈیا سمیت کئی شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، روسی صدر کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گی۔
BJP کے ممبرِ پارلیمنٹ شَشانک مَنی ترپاٹھی نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا دورہ، ملک کیلئے ایک شُبھ لمحہ ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ روس ایک اہم کلیدی ساجھیدار ملک رہا ہے، جس نے فوجی اور جغرافیائی اور سیاسی اعتبار سے بھارت کی مدد کی ہے۔
SB – Shashank Mani Tripathi