روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ نے کل ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان جامع شراکت داری اور کلیدی تعاون کو مزید فروغ دینے اور انہیں مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روس کے صدر کی طرف سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں لیڈروں نے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت اور دیگر شعبوں میں آپسی سود مند تعاون کو وسعت دینے کے طور طریقوں پر بھی بات چیت کی۔ بیان کے مطابق صدر پوتن نے، صدر شی جن پنگ کو روس اور امریکہ کے درمیان حالیہ بات چیت کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ شی جن پنگ نے بھی اس مذاکرات کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ چین یوکرین کے تنازعہ کو پرامن طور پر حل کرنے میں مدد دینے کا خواہشمند ہے۔×
Site Admin | February 25, 2025 10:32 AM
روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ نے کل ٹیلی فون پر گفتگو کی