روس کے صدر ولادیمیر پتن نے کہا کہ روس، یوکرین کے ساتھ ایک بار پھر براہِ راست امن مذاکرات کیلئے تیار ہے باوجود اس کے کہ دونوں طرف سے ڈرون حملے جاری ہیں۔ کَل بیلاروس کے اپنے دورے کے دوران، Minsk میں خطاب کرتے ہوئے جناب پتن نے کہا کہ افسران اِس میٹنگ کے سلسلے میں اوقات کے تعلق سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ ایجنڈے میں جنگ بندی کی اصطلاح شامل ہوگی۔ اس سے قبل استنبول میں مذاکرات کا پچھلا دور بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہوگیا تھا۔ دوسری طرف یوکرین نے خبر دی ہے کہ اُس نے گذشتہ رات 363 روسی ڈرونز میں سے زیادہ تر کو اور چھ میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا جبکہ روس نے مختلف خطوں میں 39 یوکرین کے ڈرونز گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
Site Admin | June 28, 2025 9:40 PM
روس کے صدر ولادیمیر پتن نے کہا کہ روس، یوکرین کے ساتھ ایک بار پھر براہِ راست امن مذاکرات کیلئے تیار ہے باوجود اس کے کہ دونوں طرف سے ڈرون حملے جاری ہیں