وزیر اعظم نریندر مودی سے آج روسی صدر ولادیمیر پوتن نے فون پر بات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے الاسکا میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ جناب پوتن کی حالیہ میٹنگ کے بارے میں انہیں تفصیلات سے واقف کرانے کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت، یوکرین تنازعے کے پُرامن حل اور اس سلسلے میں کی جانے والی تمام کوششوں کی مسلسل حمایت کرتا رہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں صدر پوتن کے ساتھ مسلسل نظریات کے تبادلوں کے منتظر ہیں۔ اس دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے زور دے کر کہا ہے کہ یوکرین کے صدر وولودومیر زیلینسکی اگر چاہیں تو روس کے ساتھ جنگ ختم کرسکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ جنگ کے تصفیے میں یوکرین کو Crimean جزیرہ نما پر اپنا دعویٰ ترک کرنا پڑے گا، جس پر روس نے 2014 میں یوکرین کی جانب سے بغیر فوجی مزاحمت کے قبضہ کرلیا تھا۔ اس وقت براک اوباما امریکہ کے صدر تھے۔ جناب ٹرمپ نے NATO میں یوکرین کی شمولیت کے امکان کو بھی خارج کیا۔ آج رات واشنگٹن میں Oval آفس میں جناب ٹرمپ اور ان کے یوکرین کے ہم منصب سمیت یوروپی لیڈروں کے ایک گروپ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ سے قبل جناب ٹرمپ کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔
Site Admin | August 18, 2025 9:48 PM
روس کے صدر ولادیمیر پتن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی اور اُنھیں الاسکا میں امریکی صدر کے ساتھ اپنی حالیہ میٹنگ کی تفصیلات کے بارے میں بتایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین تنازع کے پُرامن حل پر زور دیا