روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روسی افواج، پورے یوکرین میں آگے بڑھ رہی ہیں اور ماسکو اپنے فوجی اہداف حاصل کرنے کی راہ پر ہے۔ سال کے اختتام پر ہونے والی اپنی اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آج پوتن نے کہا کہ روسی افواج نے اسٹریٹجک برتری حاصل کرلی ہے اور وہ سال کے آخر تک مزید پیش رفت کرے گی۔ حالیہ مہینوں میں روس کی بڑی اور بہتر طریقے سے لیس فوج نے دھیمی لیکن متواتر پیش رفت کی ہے۔ اِس سالانہ انعقاد کے ذریعے روس کے لوگوں کو 25 سال سے ملک کی قیادت کر رہے صدر پوتن سے سوال پوچھنے کا موقع ملتا ہے اور اس دوران صدر پوتن اِسے اپنی حاکمیت اور خیالات کے اظہار کے موقعے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
اِس سال کی اخباری کانفرنس کے دوران یوکرین اور امریکہ کی حمایت والی امن پہل پر پوتن کے تبصروں سب کی قریبی نگاہ تھی۔ پوتن کے مطابق کریملن کی جانب سے تنازعہ کی بنیادی وجوہات قرار دیئے گئے معاملوں کے پُرامن تصفیے کیلئے روس تیار تھا۔ اس سے پہلے جناب پوتن نے انتباہ دیا تھا کہ یوکرین اور اُس کے مغربی اتحادیوں کی جانب سے شرائط کو مسترد کیے جانے کی صورت میں ماسکو اپنے زمینی کنٹرول میں توسیع جاری رکھے گا۔
Site Admin | December 19, 2025 9:48 PM
روس کے صدر ولادیمیر پتن نے روس کے اثاثوں کو ضبط کرنے کی یوروپی یونین کی کوششوں کو نکتہ چینی کی ہے۔ اور اس قدم کو ڈکیتی قرار دیا ہے