روس کے صدر ولادیمیر پتن نے الاسکا کے اپنے دورے کو بروقت اور بامقصد بتایا ہے۔ اس دورے میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔
کریملِن میں اپنی کابینہ اور افسران کو جانکاری دیتے ہوے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین تنازعے پر اس سربراہ میٹنگ میں بہت کھل کر اور جامع انداز میں بات کی گئی، جس کی وجہ سے روس، ایک فیصلے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
پتن نے کہا کہ انہوں نے یوکرین جنگ کو جلد سے جلد ختم کرنے اور سبھی معاملات کو حل کرنے کی صدر ٹرمپ کی خواہش سے آگاہ کیا۔
روس کے رہنما نے دوطرفہ تعلقات میں ایک تبدیلی لانے اور تعاون کو دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے جناب ٹرمپ کو ماسکو کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔×