روس کے صدر ولادیمیر پتن اور فرانس کے اُن کے ہم منصب ایمونئل میخواں نے دو سال زائد عرصے میں پہلی بار گفتگو کی۔ جناب میخواں نے یوکرین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے فرانس کی پختہ حمایت کا اعادہ کیا اور تنازعہ کے پائیدار حل کی خاطر راہ ہموار کرنے کے لیے جنگ بندی پر زور دیا۔
کریملن کے بیان کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان ایک ہفتے قبل 12 روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں نے تنازعے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
جناب میخواں نے تجویز کیا کہ روس اور فرانس علاقائی کشیدگی کو کم کرنے میں تعاون کریں۔x