ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 3, 2025 10:23 AM | Putin India Visit

printer

روس کے صدر ولادیمیر پتن، وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ سالانہ سربراہ ملاقات کے لیے دسمبر میں بھارت کے دورے پر آئیں گے۔ صدر پتن نے بھارت کے ساتھ مؤثر اور باہمی طور پر فائدے مند تجارتی رابطے قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پتن، وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ سالانہ سربراہ ملاقات کے لیے دسمبر میں بھارت کے دورے پر آئیں گے۔ کریملن کے ترجمان Dmitry Peskov نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر پتن کا یہ دورہ نئے سال سے قبل ہوگا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اُن کے دورے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 2022 کے اوائل میں یوکرین لڑائی شروع ہونے کے بعد سے روس کے صدر کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

روس کے صدر ولادیمیر پتن نے کہا ہے کہ وہ دسمبر کے اوائل میں بھارت کے اپنے دورے کے منتظر ہیں اور اپنے عزیز دوست اور روس کے قابلِ اعتماد ساجھے دار وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Sochi میں Valdai Discussion Club میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر پتن نے بھارت پر طویل عرصے سے چلے آ رہے روس کے بھروسے اور اعتماد کا اعادہ کیا اور وزیر اعظم مودی کو ایک بہت معقول اور دانشور رہنماء قرار دیا، جو اپنے ملک کے مفادات کے تئیں بہت مخلص ہیں۔ صدر پتن نے سابقہ سوویت یونین کے دور سے لے کر اب تک بھارت کے ساتھ تاریخی اور خصوصی تعلقات کی ستائش کی۔

صدر پتن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تجارتی لین دین حقیقی گنجائش سے کم ہے۔

انہوں نے مؤثر اور باہمی طور پر مفید تجارتی رابطے قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب اہم معاملات حل کرنے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے تاکہ اور زیادہ موقعوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔

انہوں نے بھارت کے ساتھ تجارت کے موجودہ عدم توازن کی بات کو تسلیم کیا اور بتایا کہ انہوں نے نائب وزیر اعظم اور بین حکومتی کمیشن کے سربراہ Denis Manturov سمیت روسی سرکار کے حکام کو پہلے ہی یہ ہدایت دی ہے کہ وہ تجارتی اور اقتصادی رابطوں کو مستحکم بنانے کی خاطر ٹھوس اقدامات کریں۔ ×