November 28, 2025 3:02 PM

printer

روس کے صدر ولادیمیرپوتن چار دسمبر سے بھارت کے  دو روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے

روس کے صدر ولادیمیر پتن اگلے مہینے کی 4 تاریخ سے بھارت کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ 23 ویں بھارت-روس سالانہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جناب پتن، وزیر اعظم مودی کی دعوت پر بھارت کا دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس کے صدر اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت کریں گے۔ وزارت نے مزید کہا کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، جناب پتن کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گی۔ اُن کا یہ دورہ بھارت اور روس کی قیادت کو دو طرفہ تعلقات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گا۔ اِس کے علاوہ اُن کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہئ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔