روس کی وزارت دفاع نے آج کہا ہے کہ پانچ روسی خطوں،Crimea اور بحیرہئ اسود پر رات بھر میں، یوکرین کے 33 ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ روس کی ہوا بازی کے نگراں ادارے کے مطابق، رات بھر کی مدت میں کم سے کم آٹھ روسی ہوائی اڈوں کو اپنا کام کاج معطل کرنا پڑا۔
جنوبی روس کے Slavyansk on Kuban شہر میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ڈرون حملے کی وجہ سے اسکولوں اور Kindergartens میں کلاسیں معطل کرنی پڑی ہیں۔
مقامی گورنر یوریSlyusar نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ روستوف خطے میں سات ڈرونز کو گرایا گیا ہے۔ نیز ایک بجلی گرڈ کو نقصان پہنچا ہے جس کے سبب دو سو سے زیادہ گھروں میں بجلی کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے۔x