ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

روس کی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے ثالثی کیے جانے کے بعد، روس اور یوکرین نے کل مزید 146 جنگی قیدیوں کو ایک دوسرے کے حوالے کیا۔

روس کی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے ثالثی کیے جانے کے بعد، روس اور یوکرین نے کل مزید 146 جنگی قیدیوں کو ایک دوسرے کے حوالے کیا۔ رِہا کیے گئے سبھی روسیوں کو بیلاروس میں، نفسیاتی اور طبّی امداد دی گئی۔

یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے واپس کیے گئے اِن قیدیوں کی تصویریں پوسٹ کی ہیں اور کہا ہے کہ اِن میں سے زیادہ تر لوگ 2022 سے قید میں تھے، جب روس نے یوکرین میں دراندازی کی تھی۔

زیلنسکی نے، قیدیوں کے تبادلے کی نگرانی میں رول ادا کرنے پر، متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان تیسرے دور کی امن   بات چیت، اسنبول میں 23 جولائی کو منعقد کی گئی تھی، جس کے بعد روس نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں نے بارہ-بارہ سو قیدیوں کو رِہا کرنے سے اتفاق کیا تھا۔×