روس کی جانب سے یوکرین کی راجدھانی Kyiv میں گزشتہ رات ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر17 ہو گئی ہے۔ یوکرین کے اہلکاروں کے مطابق آج صبح سویرے روس کی طرف سے کئے گئے میزائل حملوں سے شہر کے کئی اضلاع میں زبردست دھماکے ہوئے، جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، جن میں یوکرین میں یوروپی یونین مشن کے ہیڈکوارٹر اور British کاونسل کی عمارتیں شامل ہیں۔ مقامی اہلکاروں نے کہا کہ ِاس حملے میں کم از کم 48 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ بچاؤ ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہے جو ملبے میں پھنسے ہوئے ہوسکتے ہیں۔ روسی ڈرون اور میزائل کے ذریعے Kyiv پر کیا گیا یہ حملہ اِس ماہ کے ابتداء میں یوکرین میں جاری جنگ کو ختم کرنے کی عرض سے Alaska میں ہوئی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اِن کے روسی ہم منصب ولادمیر پتن کے مابین ملاقات کے بعد ہونے والا پہلا بڑا حملہ ہے۔
Site Admin | August 28, 2025 9:44 PM
روس کی جانب سے یوکرین کی راجدھانی Kyiv میں گزشتہ رات ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر17 ہو گئی ہے