روس کا An-24 طیارہ آج گِر کر تباہ ہوگیا جس میں پانچ بچوں اور عملے کے 6 افراد سمیت سبھی 49 لوگوں کی موت ہوگئی۔ انگارا ایئر لائن کا یہ طیارہ Amur پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔ یہ ہوائی جہاز روس-چین سرحد کے نزدیک Blagoveshchensk سے Tynda جارہا تھا، جب لینڈنگ سے محض کچھ وقت پہلے اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ خبروں کے مطابق طیارے کو ہوا میں ہی آگ لگ گئی اور اور یہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔ بچائو ہیلی کاپٹروں نے بعد میں Tynda سے قریب 10 میل دور، دور دراز کے اُتار پر ہوائی جہاز کا ملبہ برآمد کیا۔ حکام نے اِس بات کی تصدیق کی کہ حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچ پایا ہے۔ جائے حادثے کے تیز ڈھلان اور گھنے جنگلوں سے برآمدگی سے متعلق کوششوں پر کافی اثر پڑا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ ہوائی جہاز، اترنے کیلئے دوسرا راستہ تلاش کر رہا تھا۔ اس دوران، پریشانی سے متعلق کوئی سگنل نہیں بھیجا گیا۔
Site Admin | July 24, 2025 9:36 PM
روس کا An-24 طیارہ آج گِر کر تباہ ہوگیا جس میں پانچ بچوں اور عملے کے 6 افراد سمیت سبھی 49 لوگوں کی موت ہوگئی
