روس نے 400 ڈرون اور ایک بیلسٹک میزائل سے یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔ یوکرین کی فضائیہ کے مطابق اس حملے میں اہم شہروں کو نشانہ بنایا گیا جن میں Kharkiv، Kryvyi Rhi اور Vinnytsia شامل ہیں۔ اس سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور کم سے کم 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تصدیق کی ہے کہ توانائی کی تنصیبات کو بنیادی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ یوکرین کی فضائیہ کے مطابق اس نے بیشتر ڈرون کو روک دیا لیکن 57 ڈرون نے بارہ مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق Kryvyi Rih اور آس پاس کے علاقوں میں 80 ہزار خاندان بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔x
Site Admin | July 17, 2025 9:35 AM | Russia Ukraine Strikes
روس نے 400 ڈرون اور ایک بیلسٹک میزائل سے یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔